پاکستان اور مراکش کے پارلیمانی دوستی گروپوں کا دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان مراکش پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کا پہلا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں فرینڈشپ گروپ کے کنوینر قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمون، اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر، شائستہ پرویز، اعزاز حسین جاکھرانی، رانا محمد قاسم نون، عالی مقام، خورشید احمد جونیجو، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی، سبین غوری اور دیگر گروپ ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے مراکش کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور مراکش کے درمیان خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات باہمی تعاون سے مزید مضبوط ہوں گے۔ ڈاکٹر بیگ نے کہا کہ اجلاس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی راہیں تلاش کرنا تھا۔ اس موقع پر مراکش کے سفیر محمد کرمون نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور پارلیمانی فرینڈشپ گروپ نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کو بحال کرنے پر زور دیا تاکہ یہ پلیٹ فارم باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کی راہ ہموار کر سکے۔ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ نے مراکش کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اور دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ پارلیمانی سفارتکاری، عوامی سطح پر رابطوں اضافے اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے