سپیکر قومی اسمبلی کا دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کو یاد کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

*دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کی یادیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی**پوری قوم دہشتگردی کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے پاک افواج کے جوانوں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، سردار ایاز صادق*اسلام آباد، 20 اگست 2024: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشتگردی دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے جس کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضروررت ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر دنیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا۔انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دہشتگردی کا نشانہ بننے اور متاثر ہونے والوں کی یاد میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں دنیا بھر میں دہشتگردی سے جان بحق ہونے والوں اور اس ناسور سے متاثر ہونے کے مصاہب کی یاد دلانے کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں کی مدد، انصاف، امن، انسانی وقار کے اقدار کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں سے ہے۔انہوں نے کہا پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں سے 80 ہزار سے زائد معصوم شہری اور مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکار شہید ہوئے اور ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔اسپیکر نے کہا کہ ملک سے دہشتگری کے خاتمے کیلئے پاک افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے برسر پیکار ہیں۔قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں اور عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتا ہے۔اسپیکر نے آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے ہونہار دو سو سے زائد بچوں اور اساتذہ کے چہرے آج بھی پوری قوم کے ذہنوں میں نقش ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے واقعہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بچوں کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کے والدین کے دکھ اور غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔اسپیکر نے فلسطین اور کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں معصوم بچوں اور بزرگ اور خواتین کو بدترین ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا گزشتہ دس ماہ میں فلسطین میں اسرائیلی بربریت سے 40 ہزار معصوم شہریوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطین میں دہشتگردی کی نئی داستان رقم کر رکھی جس کی دنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین اور کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بننے والے معصوم شہریوں کے قتل عام اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے