سپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا، ایم این اے کے افسر کے تضحیک آمیز ریمارکس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق خواتین کے حقوق کے علمبردار،اسپیکر کا رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے خاتون افسر کے لباس سے متعلق اعتراض پر سخت برہمی کا اظہاراسپیکر نے نازیبا ریمارکس کا نوٹس لیتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا مراسلہ جاری۔اسلام آباد، 17 اگست، 2024؛اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن رکن قومی اسمبلی و ممبر قائمہ کمیٹی برائے توانائی اقبال آفریدی کی جانب سے کے الیکٹرک کی خاتون افسر کے لباس سے متعلق اعتراض پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون افسر کے لباس سے متعلق نازیبا ریمارکس کا نوٹس لے لیا ہے۔اسپیکر نے اپوزیشن رکن اسمبلی اقبال آفریدی کے تبصرے، اعتراض کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کریں گے۔کمیٹی میں سید نوید قمر، سید امین الحق، ملک محمد عامر ڈوگر، مولانا عبدالغفور حیدری شامل ہونگے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پارلیمانی پارٹیوں کی 5 خواتین ممبران کو شامل کرنے کی مجاز ہو گی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی، رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی جانب سے خاتون افسر کے لباس سے متعلق دیے جانے والے ریمارکس کے بارے میں حقائق تلاش کرے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی 15 دن میں اسپیکر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ خواتین کی عزت اور توقیر میں اضافے کیلئے ہر لمحہ کوشاں ہوں اور کسی بھی رکن قومی اسمبلی کو خواتین سے متعلق نا مناسب الفاظ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔خواتین کا احترام سب پر لازم ہے۔ خواتین ارکان اسمبلی کی جانب سے بھی اقبال افریدی کے رویے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے