اسلام آباد: 21 اگست 2024؛ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ پیغامات میں، قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے تفتان دہشیر چیک پوائنٹ، ایران کے قریب ایک بس الٹنے اور آگ لگنے کے افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو ناقابل تلافی قرار دیا۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔