راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے نئے افسران کی تعیناتی کر دی

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام اور نجی ہاؤسنگ سکیموں کی نگرانی بڑھانے کیلیے دو نئے سپرنٹنڈنٹ اور چار سرویئرز کی تعیناتی کر دی، اس تعیناتی سے آر ڈی اے کے تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ بے ہنگم تعمیرات سے ماحولیات پر پڑنے والے منفی اثرات کا خاتمہ ہوگا نئے تعینات ہونے والے افسران و اہلکار نجی ہاوسنگ سکیموں سمیت تمام تر تعمیراتی منصوبوں کو قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، بہترین صلاحیتوں کے حامل تجربہ کار سپرنٹنڈنٹ فیلڈ آپریشنز کی قیادت کریں گے جس سے غیر مجاز تعمیراتی سرگرمیوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف فوری کارروائی ہوگی جبکہ جدید آلات اور مہارت کے حامل سرویئرز نجی ہاؤسنگ سکیموں کا باقاعدہ معائنہ کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ نجی اسکیمیں آر ڈی اے کے سوسائٹی قوانین پر عمل پیرا ہوں اس اقدام سے شہر کے بنیادی ڈھانچے اور خوبصورتی میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی بھی ہاوسنگ منصوبے کی غیر قانونی توسیع یا تبدیلی کو روکنے میں مدد ملے گی، اس حوالے سے ترجمان آر ڈی اے کا کہنا ہے ان نئے افسران کی تقرری راولپنڈی کی خوبصورتی اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے ہمارے عزم کی عکاس ہے۔ آر ڈی اے شہریوں کو محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، تمام سٹیک ہولڈرز نئے تعینات ہونے والے افسران کے ساتھ تعاون کریں اور تعمیراتی سرگرمیاں کو قانونی دائرہ کار میں لائی اتھارٹی شہر کی ترقی اور غیر قانونی تعمیر کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری رکھے گی۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے