راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کا وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے ملک بھر کی صحافی برادری اور بالخصوص خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا اور گھٹیا زبان کے استعمال کی شدید مذمت

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے صدر طارق ورک، سیکریٹری آصف بشیر چودھری، سیکریٹری فنانس ندیم چودھری اور مجلس عاملہ کے منتخب ارکان سمیت پوری تنظیم نے وزیر اعلی کے پی کے کی جانب سے صحافتی برادری کے خلاف نازیبا اور شرمناک زبان کے استعمال کو ان کی تربیت کی کمی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے_ آر آئی یو جے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے دور حکومت میں سابق وزیر اعظم عمران خان بھی میڈیا پر بکنے سمیت متعدد بلا جواز الزامات اور تنقید کرتے رہے ہیں تاہم اب جیل میں وہ اسی میڈیا کی تعریف اور میڈیا کے نمائندوں کی رسائی کی دہائیاں دیتے نظر آتے ہیں_ آر آئی یو جے نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے پوری صحافتی برادری اور بالخصوص خواتین کے بارے میں گھٹیا زبان کے استعمال سے ثابت ہو گیا ہے کہ سیاسی ناکامیوں کا زمہ دار میڈیا کو ٹھہرانا پی ٹی آئی کی تربیت کا حصہ ہے_ اہل قلم کو دھمکیاں دینے والے بہادر وزیر اعلی کی بہادری کا یہ عالم ہے کہ وہ خود دہشت گردوں کو بھتہ دے کر زندگی گزار رہا ہے_

آر آئی یو جے واضع کرتی ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء کے اس طرز عمل پر جلد ہی آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا اور ملک بھر کی صحافی برادری پر الزام تراشی بالخصوص خواتین کے بارے میں نازیبا بیان بازی کو تمام متعلقہ فورمز پر اٹھایا جائے گا

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے