پاکستان عراق پارلیمانی دوستی گروپ اجلاس: دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

: پاک-عراق پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کا اجلاس ممبر قومی اسمبلی/کنوینر پاک-عراق فرینڈ شپ محترمہ سحر کامران کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمہوریہ عراق کے سفیر حامد عباس نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع پر گفتگو کی گئی۔کنونیر سحر کامران نے کہا کہ یہ دوستی گروپ پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے رائیں تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ عراق کے سفیر نے اس اجلاس کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔اجلاس کے دوران خاص طور پر پٹرولیم کے شعبے میں ممکنہ تعاون، عراقی مارکیٹ میں پاکستانی سرمایہ کاری، اور پاکستانی زائرین کے لیے ویزا اور دیگر سہولیات پر بات چیت ہوئی۔ غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھی دونوں ممالک نے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔اجلاس کا اختتام دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات اور تجارتی رابطوں کو مزید فروغ دینے اور مستقبل میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے