اسپیکر قومی اسمبلی کی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ شیخوپورہ احمد

اسپیکر کا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور کے والد رانا افضل حسین کے انتقال پر تعزیت کا اظہاراسلام آباد ، 27 اگست، 2024؛اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی شیخو پورہ تحصیل مرید کے میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ آمد۔اسپیکر نے رانا تنویر حسین سے ان کے بڑے بھائی اور رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور کے والد ممبر صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اسپیکر نے رانا تنویر حسین، رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر نے مرحوم رانا افضل حسین کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی اپنے حلقے کی عوام کیلئے پیش کی جانے والی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی، رانا تنویر حسین، رانا احمد عتیق انور اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے